حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم، رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے استفسار کیا:یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیں کون ہوں؟ ارشاد فرمایا:’’تم سعد بن مالک بن اُہیب بن عبد مناف بن زہرہ ہو اور جو اس کے علاوہ کوئی اورنسب تمہاری طرف منسوب کرے اس پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی لعنت ہو۔‘‘(1)
حضرت سیدناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کنیت ابو اسحاق جبکہ زمانۂ جاہلیت اور زمانۂ اسلام دونوں میں آپ کا نام ’’سعد‘‘ ہی رہا ہے، ’’ابووقاص‘‘ آپ کے والد مالک بن اُہیب کی کنیت ہے۔ اسی وجہ سے آپ ’’سعد بن مالک‘‘ اور ’’سعدبن ابی وقاص‘‘ دونوں ناموں سے مشہور ہیں، آپ کا نسب پانچویں پشت میں کلاب بن مرہ پر جا کر رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک نسب سے جا ملتا ہے۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہحمنہ بنت ابی سفیان بن امیہ بن عبدشمس بن عبد مناف ہیں۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…المستدرک علی الصحیحین،کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب ذکر مناقب ابی اسحاق سعد بن ابی وقاص، الحدیث: ۶۱۴۶، ج۴، ص ۶۲۹
2 … تاریخ مدینہ دمشق ،سعد بن مالک ابی وقاص، ج ۲۰ ص ۲۹۳
الریاض النضرۃ، الفصل الثانی فی اسمہ، ج۲،ص۳۱۹