پہلے ہوچکااورآئندہ جوہوگاتمام واقعات کی ہمیں خبر دے دی، توہم میں سب سے بڑاعالم وہ ہے جسے وہ بیان زیادہ یادہے۔‘‘(1)
معلوم ہواکہ حضور سیدعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مَاکَانَ وَ مَا یَکُون کا علم ہے یعنی آپ گزشتہ اور آئندہ کے تمام واقعات جانتے ہیں۔
﴿3﴾… حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے میرے لیے زمین کو سمیٹ دیا تو میں نے مشرق سے مغرب تک زمین کا تمام حصہ دیکھ لیا۔‘‘(2)
معلوم ہواکہ مشرق ومغرب تک زمین کاہرحصہ سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہِ اقدس کے سامنے ہے۔ مزیددلائل کیلئے اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن کی کتب ’’الدولۃ المکیۃ بالمادۃ الغیبیۃ‘‘، ’’خالص الاعتقاد‘‘، ’’إنباء الحی‘‘، ’’إزاحۃ العیب بسیف الغیب‘‘، ’’إنباء المصطفی بحال سرّ وأخفی‘‘، ’’مالئ الجیب بعلوم الغیب‘‘ ملاحظہ فرمائیے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… صحیح مسلم، کتاب الفتن، باب اخبارالنبی فیما یکون الی قیام الساعۃ ،الحدیث۲۸۹۲، ص۱۵۴۶
2… المرجع السابق،باب ھلاک ھذہ الامۃ بعضھم ببعض،الحدیث: ۲۸۸۹ص۱۵۴۴