رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن تھے۔(1)
امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ابو لولو فیروز مجوسی نے خنجر مار کر زخمی کیا اور اسی سے آپ کی شہادت ہوئی، امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عثمان غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکوخارجیوں نے شہید کیا، حضرت سیِّدُنا طلحہ وزبیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا دونوں جنگ جمل میں شہیدہوئے۔ البتہ حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہشرعی شہید نہ ہوئے بلکہ ان کی وفات اپنے گھر میںہوئی چونکہ آپ کی وفات کسی ایسے مرض سے ہوئی جس میں موت شہادت ہوتی ہے اس لیے آپ کو شہید فرمایاگیا۔‘‘ (2)
سلطنت وعلمِ غیب مصطفےٰ:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس روایت میں جہاں حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص و دیگر صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کے لئے شہادت کی بشارت ہے وہیں سلطنتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وسعت بھی خوب اجاگر ہورہی ہے کہ جاندار تو جاندار بے جان اشیا بھی آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تابع فرمان ہیں جبھی توآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لرزنے والے پہاڑکوساکن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم ،کتاب فضائل صحابہ،باب من فضائل طلحۃ والزبیر، الحدیث:۲۴۱۷، ص۱۳۱۸
2…مرآۃ المناجیح، عشرہ مبشرہ کے فضائل، ج۸، ص۴۳۵تا۴۳۶