Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
44 - 87
(۵)حضرت سیِّدُنا زبیر بن عوام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
(۶) حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
(۷)حضرت سیِّدُنا عباد بن بشر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ   ۔
(۸)حضرت سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
(۹)حضرت سیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ۔
(۱۰) حضرت سیِّدُنا مغیرہ بن شعبہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ   ۔
سفیدلباس میں ملبوس دوشخص:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! غزوہ اُحدوہ عظیم الشان معرکہ ہے جس میں مسلمانوں کی مدد کے لیے فرشتوں کی جماعتیں آسمان سے اتری تھیں، حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شمار ان خوش نصیب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتاہے جنہوں نے ان فرشتوں کو دیکھاتھا۔ چنانچہ،
حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیںکہ میں نے اُحد کے دناللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے دائیں اور بائیں دو شخص دیکھے جو سفید لباس میں ملبوس تھے اور حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی جانب سے بہت ہی شدید لڑائی لڑ رہے تھے میں نے اس سے پہلے نہ کبھی ان کو دیکھا تھا نہ آئندہ اس