Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
32 - 87
فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو کوفے کاگورنر بنادیا۔(1)
بحرِظلمات میں دوڑادیئے گھوڑے ہم نے:
حضرتِ سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے دَورِ خِلافت میں حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی سپہ سالاری میں ’’جنگِ قادِسِیہ‘‘ میں لشکر اسلام نے شاندار کامیابی حاصل کی، ’’قادِسِیہ‘‘کی عَظِیْمُ الشّان فتح کے بعد حضرتِ سیِّدُنا سعد بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ’’بابِل‘‘ مقام تک آتَش پرستوں کا تعاقب کیا اور آس پاس کے سارے علاقے فتح کر لئے۔ ایران کا دار الخلافہ ’’مَدائِن‘‘ جو کہ دریائے دَجلہ  کے مشرقی کَنارے پرواقع تھا،یہاں سے قریب ہی تھا۔ امیرالمومنین حضرتِ سیِّدُنافاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکی ہدایت کے مطابِق حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ’’مَدائِن‘‘ کی طرف بڑھے، آتَش پرستوں نے دریا کا پُل توڑ دیااور تمام کِشتیاں دوسرے کَنارے کی طرف لے گئے۔ اُس وقت دریامیں زبردست طغیانی  تھی اور اُس کو پار کرنا بظاہرناممکن نظر آتا تھا، حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے یہ کیفیت دیکھی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ  کا نام لے کر اپنا گھوڑا دریامیں ڈال دیا!دوسرے مجاہِدین نے بھی آپ کے پیچھے پیچھے اپنے گھوڑے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … تاریخ مدینۃ دمشق،سعد بن مالک ابی وقاص،ج۲۰، ص۲۹۴