Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
31 - 87
یہ حضرت سیِّدُناسعدبن ابی وقاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے لیے فتوحاتِ عجم کی بشارت تھی۔ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ حضرت سیِّدُناسعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے جب بطورِ اسلامی لشکر کے سپہ سالار ایران پر فوج کشی کی تو بہت ہی قلیل عرصے میں کسریٰ شاہِ ایران کے تخت و تاج کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ اس طرح مسلمانوں کو ان کی ذات سے بڑا فائدہ ہوا تو بے شمار کفار کو ان کی ذات سے نقصانِ عظیم پہنچا۔ 
آپ نے کوفہ شہر آباد کیا: 
ابو العباس شمس الدين احمد بن محمد بن ابي بكر بن خلكان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان وَفیَّاتُ الْاَعْیَان میں فرماتے ہیں کہ سترھویں سن ہجری میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے حکم سے کوفہ شہر کی بنیاد حضرت سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے رکھی۔(1)
آپ کے ہاتھوں ہونے والی فتوحات:
امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے عراق کی جانب ایک لشکرروانہ فرمایا تو حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکو اس کا امیربنایا،چنانچہ قادسیہ،عراق، مدائن اور ملک فارس کے دیگر شہروں کی فتح اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے انہی کے ہاتھوں مقدر فرمائی، بعد میں امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 …وفيات الأعيان، ج۱، ص۲۱۲