Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
23 - 87
عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے فرمایا:’’کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’کیوں نہیں یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !‘‘ فرمایا: 
٭… تمہارے والد یعنی ابوبکر جنتی ہیں اور جنت میں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام  ہوں گے۔ 
٭… عُمَر جنتی ہیں ان کے جنتی رفیق حضرت سیِّدُنا نوح عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔ 
٭… عُثْمان جنتی ہیں ان کا رفیق میں خود ہوں۔ 
٭… علی جنتی ہیں انکے رفیق حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن زکریا عَلَیْہِمَا السَّلَام ہوں گے۔ 
٭… طلحہ جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا داود عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔ 
٭… زبیر جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔ 
٭… سعد بن ابی وقاصجنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا سلیمان بن داود عَلَیْہِمَا السَّلَام ہوں گے ۔ 
٭… سعید بن زید جنتی ہیں، ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا موسیٰ بن عمران عَلَیْہِ السَّلَام  ہوں گے۔ 
٭… عبد الرحمٰن بن عوف جنتی ہیں اور ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا عیسیٰ بن مریم عَلَیْہِمَا السَّلَام ہوں گے ۔ 
٭… ابو عبیدہ بن جراح جنتی ہیں اور ان کے رفیق حضرت سیِّدُنا ادریس عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔