جنتی کی آمد مرحبا:
حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ عشرۂ مبشرہ رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں سے ہیں، ویسے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان دس صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو جنت کی خوشخبری دی لیکنحضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ایک اور مقام پر بھی ان کی غیرموجودگی میں جنت کی بشارت دی۔ چنانچہ،
حضرت سیِّدُناسالم بن عبد اللہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاپنے والدسے روایت کرتے ہیں کہ’’ایک دن ہم سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اس دروازے سے ابھی ایک جنتی داخل ہوگا۔‘‘ تو ہم نے دیکھاکہ اس دروازے سےحضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ داخل ہوئے۔(1)
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے رفیقِِ جنت:
حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر میں داخل ہوئے اور ام المومنین حضرت سَیِّدَتُنا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…کنز العمال، کتاب الفضائل من قسم الافعال، باب فضائل الصحابۃ، حرف السین،سعدبن ابی وقاص، الحدیث: ۳۷۱۰۸، ج۱۳، ص۱۸۰