’’اطاعت ‘‘کے پانچ حروف کی نسبت سے
والدین کی اطاعت کرنے یانہ کرنے کے متعلق 5مدنی پھول
(۱)…والدین کا ہر وہ حکم جو شرعاً جائز ہو اس پر فوراً عمل کر لیا جائے اگرچہ وہ کافروفاسق ہوں، ان کے کفر وفسق کی وجہ سے نافرمانی کرنا جائز نہیں کہ اس کا وبال انہیں پر ہے۔ البتہ! اولاد کو چاہیے کہ ان سے بصد ادب و احترام گزارش کرے اگر مان لیں تو بہتر، ورنہ سختی نہ کرے بلکہ تنہائی میں ان کے لیے صدقِ دل سے دعا کرے۔
(۲)…اگر وہ کسی خلافِ شرع کام مثلاً فرائض وواجبات سے کوتاہی یا معصیت میں مبتلا ہونے کا حکم دیں تو اُن کی اطاعت جائز نہیں کیونکہ ’’لَا طَاعَۃَ لِاَحَدٍ فِیْ مَعْصِیَۃِ اللہِ تَعَالٰی‘‘ یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت جائز نہیں۔ (1)
(۳)…نفل نماز میں ہوا ور ماں باپ پکاریں اور اُن کو اِس کا نماز میں ہونا معلوم نہ ہو تو نماز توڑ دے اور جواب دے بعدمیں اس نماز کی قضا پڑھ لے۔(2)
(۴)… جہاد کے سوا کسی کام کے لیے سفر کرنا چاہتا ہے مثلاً تجارت یا حج یا عمرہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…فتاویٰ رضویہ،ج۲۱،ص۱۵۷،ملخصاً
2 …جنتی زیور، نماز توڑ دینے کے اعذار، ص۲۹۴