Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
19 - 87
رشتہ داریوں کو نہ صرف پس پشت ڈال دیا بلکہ ان سے ایسی بے رخی کا اظہار کیا کہ خود عشق بھی ان پر فخر کرنے لگا۔ یقیناً تمام صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نام کے نہیں بلکہ کام کے عاشق تھے، حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے عشقِ محبوب پر ہزاروں جانیں قربان! جنہوں نے اپنے عشق بھرے جذبات کی عکاسی اس عظیم الشان انداز میں کی کہ قیامت تک آنے والے تمام عشاق ان کے عشق سےفیض حاصل کرتے رہیں گے۔
صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکا عشقِ رسول تویہ تھا کہ محبوب کے مقابلے میں ہر چیز کو ٹھکرا دیتے، مگر افسوس! ایک ہمارا بھی عشقِ رسول ہے، دعوے تو آسمان سے باتیں کرتے ہیں لیکن اسی محبوب کی لائی ہوئی شریعت پر عمل میں کوتاہی ہمارےرگ وپے میں بس چکی ہے، مستحبات وسنن تو دور کی بات فرائض بھی صحیح طرح ادا نہیں کرتے، اے کاش! ہم صرف نام کے نہیں بلکہ کام کے عاشق بن جائیں۔ اے ربّ کریمعَزَّ وَجَلَّ! ہم سب کے سینے بھی عشقِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بحرِ بیکراں سے اس طرح بھر دے کہ اتباعِ حبیب و اتباعِ فدایان حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وَرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے ہمیں دونوں جہاں میں سرفرازی و سرخروئی نصیب ہو جائے۔
آمین بجاہِ النبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم