Brailvi Books

حضرتِ سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ
18 - 87
اور جو کچھ اس میں ہے، سب کو ٹھکرا دوں، تیری ایک جان توکیااگر۱۰۰جانيں بھی ہوں اور ايک ايک کر کے سب قربان کرنا پڑیں تو سب کوقربان کردوںمگردینِ اسلام سے نہ پھروں گا اور نہ ہی اپنے محبوب کا دامن چھوڑوں گا۔‘‘(1)
بقول مفتی اعظم ہند حضرت علامہ محمد مصطفےٰ رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن :
یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں
تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں
میرا دین و ایماں فرشتے جو پوچھیں
تمہاری ہی جانب اشارہ کروں میں
حضرت سیِّدُناسعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کایہ ایمان افروزجواب سن کرماں مایوس ہوگئی اور اس نے کھانا پینا شروع کر ديا۔
نام کے عاشق یا کام کے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انسان کی والدین،اولاد،بھائی، بہن، بیوی، خاندان، مالِ تجارت اور مکان وغیرہ سے محبت فطری چیز ہے مگر قربان جائیے! صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے عشقِ رسول پر کہ جب حبیب ِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا معاملہ آیا اور محبوب سے جدائی کی ہلکی سی آہٹ بھی محسوس کی توان تمام
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 …تفسیر البغوی، العنکبوت، تحت الایۃ:۸، ج۳، ص۳۹۶