حکم بھی ابھی تک نازل نہ ہوا تھا۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کتنے لوگوں کے بعد ایمان لائے اس کے متعلق دو قول مروی ہیں: (۱) تیسرے نمبر پر ایمان لائے اور قبولِ اسلام کے بعد بارگاہِ رسالت میں سات دن تک رکے رہے۔ (۲) ساتویں نمبر پر ایمان لائے اور قبولِ اسلام کے بعد بارگاہِ رسالت میں نو دن تک رکے رہے۔ البتہ! جس دن آپ اسلام لائے اس دن اور کوئی اسلام نہ لایا۔(1)
آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بھائیوں کا قبولِ اسلام:
حضرت سیِّدُناسعدبن ابی وقاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکے اسلام لانے کے بعد آپ کے دو سگے بھائی حضرت سیِّدُنا عامر اور حضرت سیِّدُنا عمیر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا اور ایک علاتی (یعنی باپ شریک) بہن حضرت سیدتنا خالدہ بنت ابی وقاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی ایمان لے آئیں۔(2) آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کاایک اور باپ شریک بھائی عتبہ بن ابی وقاص بھی ہے جس نے غزوۂ اُحدمیں سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دندان مبارکہ کو شہید کیا تھا، آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے بددعا دی تھی کہ ایک سال کے اندر اندر کفر پر مر جائے اور ایسا ہی ہوا۔ اسی وجہ سے جمہور کے نزدیک اس کا مسلمان ہونا ثابت نہیں۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری، کتاب الفضائل، باب مناقب سعد بن ابی وقاص ، الحدیث:۳۷۲۷، ج۲، ص۵۴۱
2 …الریاض النضرۃ،سعدبن ابی وقاص،ج۲،ص۳۲۱
3 …معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم،باب من اسمہ عتبہ، الحدیث:۵۳۸۵، ج۳، ص۴۹۸