Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
8 - 58
 شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔ (1)
رضائے الہٰی کا مژدہ:
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو بیعت رضوان میں  شرکت کی سعادت بھی حاصل ہے۔(2) اور بے شک بیعت رضوان میں  شریک ہونے والے تمام صحابۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو رضائے الٰہی کا مژدہ سنایا گیا ہے۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: لَقَدْ رَضِیَ اللہُ عَنِ الْمُؤْمِنِیۡنَ اِذْ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ فَعَلِمَ مَا فِیۡ قُلُوۡبِہِمْ فَاَنۡزَلَ السَّکِیۡنَۃَ عَلَیۡہِمْ وَ اَثَابَہُمْ فَتْحًا قَرِیۡبًا ﴿ۙ۱۸﴾ (پ ۲۶، الفتح: ۱۸) 
ترجمۂ کنز الایمان: بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں  سے جب وہ اس پیڑ کے نیچے تمہاری بیعت کرتے تھے تو اللہ نے جانا جو ان کے دلوں  میں  ہے تو ان پر اطمینان اتارا اور انہیں  جلد آنے والی فتح کا انعام دیا۔ 
صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سید محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی  اس آیت کے تحت ’’خزائن العرفان‘‘ میں  فرماتے ہیں : حدیبیہ میں  چونکہ ان بیعت کرنے والوں  کو رضائے الٰہی کی بشارت دی گئی اس لئے اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الاصابۃ، الرقم ۴۴۱۸ عامر بن عبد اللہ، ج۳، ص۴۷۵
2…الریاض النضرۃ، ج۲، ص۳۵۰