ازواج واولاد:
حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی ایک زوجہ تھیں جن سے دو ہی بیٹےیزید اورعمیر پیداہوئے۔زوجہ کا نام ھند بنت جابر بن وھب بن ضباب بن حجیر تھا۔(1)
ذوالہجرتین:
مکہ مکرمہ میں جب مسلمانوں پر حد سے زیادہ ظلم وستم ڈھائے گئے تو مسلمانوں نے مکہ سے ہجرت کی، کل تین ہجرتیں ہیں : دو مکہ سے حبشہ کی طرف اور ایک مکہ سے مدینہ کی طرف۔ حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جنہیں دو ہجرتوں کی سعادت حاصل ہوئی، مکہ سے حبشہ کی طرف دوسری ہجرت میں شریک ہوئے اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی سعادت حاصل کی۔(2)
تمام غزوات میں شرکت:
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کے ساتھ ساتھ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی معیت میں تمام غزوات میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الریاض النضرۃ، ج۲، ص۳۵۹
2…اسد الغابۃ، عامر بن عبد اللہ بن جراح،ج۳،ص۱۲۵