کنانہ قَرَشی فِہْری ہے۔ سلسلۂ نسب ساتویں پشت میں فِہْر پر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نسب سے جا ملتا ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کنیت ابو عُبَیْدَہ ہے اور والد کا نام اگرچہ عبد اللہ ہے مگر دادا جَرّاح کی نسبت سے مشہور ہیں۔
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدتنا ام ابي عبيدہ اُمَیْمَہ بِنْتِ غَنم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بھی اسلام لے آئی تھیں ، جن کا پورا نام اُمَیْمَہ بِنْتِ غَنم بن جابر بن عَبد العُزّٰی بن عامر بن عُمَيرہ بن وَدِيعہ بن حارث بن فِهْر ہے، ماں کی جانب سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا سلسلہ نسب نویں پشت میں فِہْر پر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے نسب سے جا ملتا ہے۔(1)
حلیہ مبارکہ:
حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ درازقد، دبلے پتلے اور انتہائی نورانی چہرےوالے تھے، سر کے بالوں اور داڑھی مبارکہ میں مہندی لگایا کرتے تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، الرقم ۴۴۱۸ عامر بن عبد اللہ، ج۳، ص۴۷۵
تہذیب الاسماء، الجزء الثانی، النوع الثانی الکنی، حرف العین،ج۲،ص۵۳۷