Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
49 - 58
وہ تین چیزیں  کون سی ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’زبان، پیٹ اور شرم گاہ۔‘‘(1)
نصیحت آمو ز وصیت:
جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے وصال کا وقت قریب آیا تو ارشاد فرمایا: ’’میں  ایسی نصیحت کرتا ہوں  اگر تم اسے قبول کر لو تو ہرگز خیر سے محروم نہیں  رہو گے، نماز قائم کرو، رمضان کے روزے رکھو، صدقہ کرو، حج کرو، عمرہ کرو، ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی کرو، اپنے امرا (حکمرانوں ) کو نصیحت کرو ان کو دھوکے میں  نہ رکھو، دنیا تمہیں  ہلاک نہ کر دے، بلاشبہ اگر کوئی شخص ہزار سال جی لے تو بھی موت اسے پچھاڑ دے گی، بے شک اللہ نے بنی آدم کے مقدر میں  موت لکھ دی ہے ان کی موت یقینی ہے، تم میں  سب سے بڑھ کر دانا شخص وہ ہے جو اپنے ربّ کا سب سے زیادہ اطاعت گزار اور آخرت سے زیادہ خبردار ہے، اللہ کی تم پر سلامتی اور رحمت ہو۔ اے معاذ! لوگوں  سے صلہ رحمی کرتے رہنا۔‘‘(2)
وصال ظاہری:
جب شام میں  طاعون کی وبا پھیلی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ لوگوں  کو خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! یہ مرض تو ربّ کی رحمت،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…تاریخ مدینہ دمشق، ج۵۴، ص۱۶۶ مفھوماً
2…الریاض النضرۃ،عبیدہ بن جراح،ج۲،ص۳۵۸