Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
4 - 58
میرے دیگر بھائی تو زمین پر بیٹھتے ہیں  (اور مجھےاس طرح کا کوئی امتیاز گوارا نہیں  کیونکہ) ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے ہیں ، زمین پر چلتے ہیں ، اسی پر بیٹھ جاتے ہیں ، اسی پر بیٹھ کر کھا پی لیتے ہیں ، اسی پر سو جاتے ہیں ، ان باتوں  کے سبب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں  ہمارا ثواب بڑھنے کے ساتھ ساتھ مزید درجات بھی بلند ہو جاتے ہیں۔‘‘(1)
ہم خاک ہیں  اور خاک ہی ماوی ہے ہمارا
خاکی تو وہ آدم جد اعلی ہے ہمارا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کیا آپ جانتے ہیں  کہ یہ سپہ سالار کون تھے؟ جو فقط گفتار کے غازی نہیں  بلکہ کردار کے غازی تھے، جنہوں  نے اپنی شخصیت سے ایسے شخص کومتاثرکردیا جو انہیں  متاثر کرنے آیا تھا۔ یہ سپہ سالاردو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے نامور صحابی اور مسلمانوں  کے عظیم جرنیل حضرت سیدناعامربن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  تھے جو حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے نام سے مشہور ہیں۔
نام و نسب:
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مکمل نام عَامِربن عبد اللہ بن جَرَّاح بن ھِلال بن وُھَيب بن ضَبَّہ بن حارث بن فِهْربن مالک بن نَضْر بن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الریاض النضرۃ، ج۲،ص۳۵۵