Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
28 - 58
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فتاوٰی رضویہ ج۹ ص۹۳۴ تا ۹۳۷پرمردے کی بے بسی کی کچھ یوں  منظر کشی فرماتے ہیں :وہ موت کا تازہ صدمہ اٹھائے ہوئے رُوح (کہ نکلتے وقت) جس کا ادنیٰ جھٹکا سَو ضربِ شمشیر (یعنی تلوار کے سو وار) کے برابر، جس کا صدمہ ہزار ضربِ تیغ (یعنی تلوار کے ہزار وار) سے سخت تر، بلکہ ملکُ الموت (عَلَیْہِ السَّلَام )کا دیکھنا ہی ہزار تلوار کے صدمے سے بڑھ کر۔ وہ نئی جگہ ، وہ نِری تنہائی ، وہ ہر طرف بھیانک بے کسی چھائی ، اِس پر وہ نکیرَین(یعنی منکر نکیر)کا اچانک آنا ،وہ سخت ہیبت ناک صورَتیں  دکھانا کہ آدمی دن کو ہزاروں  کے مجمع میں  دیکھے تو حو اس بَجانہ رہیں ، کالا رنگ، نیلی آنکھیں  دیگوں  کے برابر بڑی، اَبرَق (چمکیلی دھات) کی طرح شُعلہ زن، سانس جیسے آگ کی لَپَٹ، بیل کے سینگوں  کی طرح لمبے نوک دار کِیلے (یعنی اگلے دانت)، زمین پر گِھسٹتے سر کے پیچیدہ بال، قدو قامت جسم و جَسامت بلا وقیامت کہ ایک شانے (یعنی کندھے) سے دوسرے (کندھے) تک منزلوں  (یعنی بے شمار کلومیٹرز) کا فاصلہ، ہاتھوں  میں  لوہے کا وہ گُرز (یعنی ہتھوڑا) کہ اگر ایک بستی کے لوگ بلکہ جنّ و اِنس جمع ہو کر اٹھانا چاہیں  نہ اٹھا سکیں ، وہ گرج کڑک کی ہولناک آوازیں ، وہ دانتوں  سے زمین چیرتے ظاہر ہونا، پھر ان