تمہیں ذلّت و خواری میں مبتلا کردے گا۔‘‘(1)
امین الامۃ کا جذبہ ایثار:
امیرالمومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ایک تھیلی میں چار سو دینار ڈال کر غلام کو دیئے اور فرمایا: ’’انہیں حضرت ابو عبیدہ بن جَراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس لے جاؤ پھرکچھ دیروہاں ٹھہرنااوردیکھناکہ وہ انہیں کہاں صرف کرتے ہیں۔‘‘ چنانچہ، غلام وہ تھیلی لے کر امین الامّت حضرت سیدناابو عبیدہ بن جَراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے پاس حاضر ہوا اورعرض کی:’’امیر المومنین حضرت سیدناعمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایاہے کہ یہ دینار اپنی کسی ضرورت میں استعمال کر لیں۔‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کہا:’’ اللہ 1 امیر المومنین پر رحم فرمائے۔‘‘پھر اپنی لونڈی کو بلایااور فرمایا:’’ یہ سات دینار فلاں کو، یہ پانچ فلاں کواور یہ پانچ فلاں کو دے آؤ ۔‘‘ یہاں تک کہ وہ سب کے سب دینار ختم کر دیئے۔ غلام نے امیر المومنین حضرت سیدناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی خدمت میں حاضر ہوکرساری صورتِ حال بیان کردی۔‘‘
پھر امیرالمومنین حضرت سیدناعمرِ فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اتنے ہی دینار ایک اورتھیلی میں ڈال کر غلام کے حوالے کئے اور فرمایا: ’’یہ حضرت مُعَاذ بن جبل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…الزھد للامام احمد بن حنبل،ا خبار عبیدۃ بن الجراح، الحدیث: ۱۰۲۹،ص۲۰۳