Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
21 - 58
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ابوبکر جنتی ہیں ، عمر جنتی ہیں ، عثمان جنتی ہیں ، علی، طلحہ، زبیر، عبدالرحمن بن عوف، سعد بن ابی وقاص، سعیدبن زید اور ابو عبیدہ بن جراح یہ سب جنتی ہیں۔‘‘(1)
مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیث پاک کی شرح میں  فرماتے ہیں  کہ یہ وہ حدیث ہے جس کی بنا پر اس مبارک جماعت کو عشرہ مبشرہ کہا جاتا ہے۔ یعنی ایک حدیث میں  ان دس کو نام بنام جنت کی بشارت دی گئی۔ ورنہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہر صحابی مُبَشِّر بِالْجَنَّۃ ہے، ربّ عَزَّوَجَلَّ (پارہ۵، سورۃ النساء، آیت:۹۵میں  ارشاد) فرماتا ہے: وَ كُلًّا وَّعَدَ اللهُ الْحُسْنٰى (ترجمہ کنزالایمان:اور اللہنے سب سے بھلائی کا وعدہ فرمایا) ان ناموں  کی یہ ترتیب خود حضور انورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہی دی ہے راوی نے نہیں  دی اسی ترتیب سے ان کے درجات ہیں۔(2)
کجاوے کی چٹائی اورپالان کاتکیہ:
حضرت سیِّدُنا ہِشَام بن عُرْوَہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں  کہ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضرت سیِّدُنا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 … سنن الترمذی،کتاب المناقب، مناقب عبد الرحمن بن عوف، الحدیث: ۳۷۶۸،ج۵، ص۴۱۶
2 … مراٰۃ المناجیح، ج۸، ص۴۳۶