Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
20 - 58
 عَنْہ میں  خلافت کی تمام صلاحیتیں  امانت داری، سیاست دانی وغیرہ سب عَلٰی وَجْہِ الْکَمَال (یعنی کامل طور پر) موجود تھیں۔(1)
 آپ کی شرافت :
حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ابوبکر اچھے آدمی ہیں ، عمر اچھے آدمی ہیں ، ابو عبیدہ بن جراح اچھے آدمی ہیں ، اسید بن حضیر، ثابت بن قیس بن شماس، معاذ بن جبل، معاذ بن عمرو بن جموح یہ سارے بھی اچھے ہیں۔(2)
مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الامَّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیث پاک کی شرح میں  فرماتے ہیں  کہ غالباً یہ حضرات ایک مجمع میں  جمع ہوں  گے کہ حضور انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ان سب کو اس کرم نوازی سے نوازا کہ ان کے فضائل جمع فرمائے۔‘‘(3)
جنتی ہونے کی سند:
حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1 …مراٰۃ المناجیح، ج۸، ص۴۳۵
2 …سنن الترمذی،کتاب المناقب، مناقب معاذ بن جبل،الحدیث:۳۸۲۰، ج۵، ص۴۳۷
3 …مراٰۃ المناجیح، ج۸، ج۵۴۵