Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
12 - 58
وَسَلَّم کےرخسار مبارک ’’خود‘‘ کی کڑیاں  پیوست ہونے سے زخمی ہوئے تو حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراحرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ یہ دیکھ کر تڑپ اٹھے اور عشق رسول کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے پاس پہنچ کر فوراً ہی اُن کڑیوں  کو اپنے دانتوں  سے نکالنے لگے، پہلی کڑی نکلی تو ساتھ ہی آپ کا سامنے کا ایک دانت ٹوٹ گیا اور دوسری کڑی نکلی تو دوسرا دانت بھی ٹوٹ گیا۔(1)
کافر باپ کا سرقلم کردیا:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قرآنِ پاک پارہ ۲۶ سورۃ الفتح آیت نمبر۲۹میں اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتا ہے: 
مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ وَ الَّذِیۡنَ مَعَہٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیۡنَہُمْ  (پ ۲۶، الفتح: ۲۹)
ترجمۂ کنز الایمان: محمد اللہ کے رسول ہیں  اور ان کے ساتھ والے کافروں  پر سخت ہیں  اور آپس میں  نرم دل۔
نیز فرمانِ مُصطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے: ’’تم میں  سے اس وقت تک کوئی کامل مومن نہیں  ہوسکتاجب تک میں  اس کے نزدیک اس کے والدین، اولاد اور تمام لوگوں  سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔‘‘(2)  تمام صحابۂ  کرام
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، الحدیث:۵۲۰۸، ج۴، ص۳۰۰
2…صحیح البخاری، کتاب الایمان ،الحدیث:۱۵، ج۱، ص۱۷