Brailvi Books

حضرت سیدُنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
11 - 58
آپ کی ذات میں کوئی کلام نہیں :
حضرت سیدنا مبارک بن فضالہ حضرت حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کرتے ہیں  کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’ابو عبیدہ بن جراح ایسے شخص ہیں  جن کے اخلاق کے بارے میں  کوئی کلام نہیں۔‘‘(1)
روشن اورپیاراچہرہ:
حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہُما  فرماتے ہیں  کہ قریش کے تین شخصوں  کا چہرہ سب سے زیادہ روشن اور پیارا ہے، ان کے اخلاق بھی سب سے اچھے ہیں  اور شرم و حیا میں  بھی سب سے بڑھ کر ہیں۔ (وہ ایسے ہیں  کہ) اگر تم سے بات کریں  تو جھوٹ نہ بولیں  اور تم ان سے بات کرو تو نہ جھٹلائیں۔ اور وہ امیر المومنین حضرتِ سیدنا ابوبکر صدیق، امیر المومنین حضرتِ  سیدنا عثمان بن عفان اور حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن ہیں۔‘‘(2)
عشقِ رسول کاعملی مظاہرہ:
غزوہ اُحد میں جب نورکے پیکر، تمام نبیوں  کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب الصوم جنۃ۔ الخ، الحدیث:۵۲۰۶،ج۴،ص۲۹۹
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۶، ج۱، ص۵۶