میرے مکی مدنی آقا،میٹھے میٹھے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے روضۂ انور پر بنا ہوا جگمگ جگمگ کرتا گنبد شریف بھی سبز سبز ہے! عاشقانِ رسول کو چاہیے کہ سبز سبز رنگ کے عمامے سے ہر وقت اپنے سر کو سرسبز رکھیں اور سبز رنگ بھی گہرا ہونے کے بجائے ایسا پیارا پیارا اور نکھرا نکھرا سبز ہو کہ دور دور سے بلکہ رات کے اندھیرے میں بھی سبز سبز گنبد کے سبز سبز جلووں کے طفیل جگمگاتا نور برساتا نظر آئے۔
نہیں ہے چاندسورج کی مدینے کوکوئی حاجت
وہاں دن رات ان کا سبزگنبدجگمگاتاہے
دستاربندی :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیِّدُناعبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شمار ان خوش نصیب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں ہوتاہے جن کے سر پر خوددو عالم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے عمامہ شریف باندھا،آج کل ’’دینی جامعات‘‘ میں ایک مخصوص تقریب کااہتمام کیا جاتاہے جس میں فارغ التحصیل طلبہکے سروں پرکوئی بزرگ عمامہ باندھتے ہیں جیسا کہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک’’دعوت اسلامی‘‘کے تحت ’’جامعات المدینہ‘‘سے فارغ التحصیل ہونے والے مدنی اسلامی بھائیوں