جس کی دوا نہیں۔ ‘‘(۱)
(5)… عمامہ شریف کی لمبائی:
عمامہ میں سنت یہ ہے کہ ڈھائی گزسے کم ہو نہ چھ گز سے زیادہ۔ علمائے کرام فرماتے ہیں :’’عمامہ کم از کم پانچ ہاتھ ہو اور زیادہ سے زیادہ بارہ ہاتھ۔‘‘ عمامہ شریف کی لمبائی کاامر عادت پر ہے جہاں علما وعوام کی جیسی عادت ہو اور اس میں کوئی مانع شرعی نہ ہو اتناہی رکھیں۔کیونکہ علمائے کرام فرماتے ہیں : ’’معاشرے کی عادت سے باہر ہونا مکروہ ہے۔‘‘ (۲)
(6)… شملے کی مقدار:
عمامہ کا ایک یا دو شملے چھوڑنا، دونوں سنت ہے مگر شملہ ایک بالشت سے کم نہیں ہونا چاہیے، شملے کی اقل مقدار چار انگل ہے اور زیادہ سے زیادہ ایک ہاتھ اور بعض نے نشست گاہ تک رخصت دی یعنی اس قدر کہ بیٹھنے میں نہ دبے اور زیادہ راجح یہی ہے کہ نصف پشت سے زیادہ نہ ہو جس کی مقدار تقریباً وہی ایک ہاتھ ہے۔ حد سے زیادہ لمباشملہ رکھنااسراف ہے اور بہ نیت تکبر ہو تو حرام ، یونہی نشست گاہ سے بھی نیچا مثلاً رانوں یا زانوں تک لمباشملہ رکھنابھی سخت ممنوع
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…بھارِ شریعت، حصہ۱۶، ج ۳، ص۶۶۰
()…فتاوی رضویہ، ج۲۲، ۱۷۱