تودائیں ہاتھ سے عطا فرماتے،الغرض تمام معاملات میں دائیں طرف سے ابتدا کو پسند فرماتے۔‘‘(۱)
(2)… بیچ سر پر عمامہ نہ ہونا:
اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن فتاویٰ رضویہ شریف میں فرماتے ہیں کہ عمامہ شریف کی بندش گنبد نما ہو جس طرح فقیر (یعنی اعلیٰ حضرت خود) باندھتا ہے۔ بعض لوگ عمامہ اس طرح باندھتے ہیں کہ بیچ میں سر کھلا رہتا ہے، اسے اِعْتِجَارْ کہتے ہیں اور اِعْتِجَارْ کو علمائے کرام نے مکروہ لکھا ہے۔(۲) صدرُ الشَّریعہ بہارِ شریعت میں فرماتے ہیں کہ اِعْتِجَارْ یعنی پگڑی اس طرح باندھنا کہ بیچ سر پر نہ ہو، مکروہِ تحریمی ہے، نماز کے علاوہ بھی اس طرح عمامہ باندھنا مکروہ ہے۔(۳) اور فتاویٰ امجدیہ میں فرماتے ہیں : لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ٹوپی پہنے رہنے کی حالت میں اِعْتِجَارْ ہوتا ہے مگر تحقیق یہ ہے کہ اِعْتِجَارْ اس صورت میں ہے کہ عمامہ کے نیچے کوئی چیز سر کو چھپانے والی نہ ہو۔ (۴) گنبد نما عمامہ شریف باندھنے کا ایک آسان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…سنن النسائی،کتاب الزینۃ،باب التیامن فی الترجل،الحدیث: ۵۰۶۹، ص۸۱۰
(۲)…فتاوی رضویہ،ج۲۲، ص۱۸۶
(۳)…بھارِ شریعت، ج۱، ص ۶۲۶
(۴)…فتاویٰ امجدیہ، کتاب الصوم، ج۱، ص۳۹۹