Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
86 - 126
(۴)… اِنَّ ﷲ تَعَالٰی اَکْرَمَ ھٰذِہِ الْاُمَّۃَ بِالْعَصَائِب یعنی بیشک اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے اس امّت کو عماموں سے مکرم فرمایا۔(۱)
(۵)… اِنَّ ﷲ عَزَّوَجَلَّ وَمَلٰئِکَتَہُ یُصَلُّوْنَ عَلٰی اَصْحَابِ الْعَمَائِمِ یَوْمَ الْجُمُعَۃیعنی بیشک اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اور اسکے فرشتے درود بھیجتے ہیں جمعہ کے روز عمامہ والوں پر۔ (۲)
عمامہ شریف باندھنے کا طریقہ
(1)… دائیں طرف سے شروع کرنا:
 اپنے سرپرعمامہ باندھناہویا کسی دوسرے کے سرپر،عمامہ باندھنے میں سنت یہ ہے کہ عمامہ کا پہلا پیچ دائیں جانب لے جائیں ، پھر اسی ترتیب سے مکمل عمامہ شریف باندھیں کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہر بات میں دہنی طرف سے ابتدا کو پسند فرماتے۔ جیسا کہ ام المومنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں ـ:سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  دائیں طرف سے ابتدا کو پسند فرماتے تھے،جب بھی کوئی شے لیتے تودائیں ہاتھ سے لیتے اورجب کسی کوکچھ عطا فرماتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…کنز العمال، الحدیث:  ۴۱۱۳۷، الجزء ۱۵، ص  ۱۳۵
(۲)…مجمع الزوائد، باب اللباس للجمعۃ، الحدیث: ۳۰۷۵، ج۲، ص۳۹۴