Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
7 - 126
 لئے جو قربانیاں دیں ان کا حقیقی صلہ تو یقیناً انہیں آخرت میں ملے گا مگر کچھ ہستیاں ایسی بھی تھیں جنہیں دنیا میں ہی جنت کی نوید پر بہار سنائی گئی۔ یوں تو مختلف اوقات میں جنت کی بشارت پانے والے صحابۂ کرام کئی ہیں مگر دس ایسے جلیل القدر اور خوش نصیب صحابہ ہیں جن کو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسجد نبوی کے منبر شریف پر کھڑے ہو کر ایک ساتھ نام لے کر جنتی ہونے کی خوش خبری سنائی۔  ان خوش نصیبوں کو ’’عَشْرَۂ        مُبَشَّرَہ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں : )۱(حضرت ابو بکر صدیق)۲( حضرت عمر فاروق)۳( حضرت عثمان غنی)۴(حضرت علی مرتضیٰ )۵( حضرت طلحہ بن عبید اللہ)۶( حضرت زبیر بن العوام )۷(حضرت عبدالرحمن بن عوف )۸( حضرت سعد بن ابی وقاص )۹( حضرت سعید بن زید )۱۰( حضرت ابو عبیدہ بن الجراح   عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ۔ (۱)
عاشقانِ رسول کو دربارِ نبوت کے ان چمکتے ستاروں کی سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃُ العلمیۃ کے تحت ایک شعبہ بنام ”فیضانِ صحابہ و اہل بیت“ کا قیام عمل میں آیا۔ چنانچہ پیشِ نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اللہ 1 ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کی تمام مجالس بَشُمُول المدینۃُ العلمیۃ کو دن 11ویں اور رات 12ویں ترقّی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…سنن الترمذی، کتاب المناقب، مناقب عبدالرحمن بن عوف، الحدیث: ۳۷۶۸، ج۲، ص۲۱۶