سیِّدُنا عبدالرحمن بن عوف کی سخاوت:
مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الامَّت حضرت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے ’’مراۃ المناجیح‘‘میں حضرت سیِّدُنا عبدالرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی سخاوت کی چند جھلکیاں ذکر کی ہیں ، ملاحظہ کیجئے:
٭…حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حیات شریف میں آپ نے ایک بار چار ہزار دینار خیرات کیے۔
٭… ایک بار چالیس ہزار دینار راہِ خدا میں دیئے۔
٭… ایک بار پانچ سو گھوڑے مجاہدوں کو دیئے۔
٭… ایک بار ڈیڑھ ہزار اونٹ راہِ خدا میں دیئے۔
٭… وفات کے وقت پچاس ہزار دینار خیرات کرنے کی وصیت کی۔
٭… ایک بار آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیمار ہوئے تو اپنا تہائی مال خیرات کرنے کی وصیت کی مگر بعد میں آرام ہوگیا تو وہ مال خود ہی خیرات کردیا۔
٭… ایک بار صحابہ سے کہا کہ جو اہل بدر سے ہواُسے فی کس چار سو دینار میں دوں گا۔
٭… ایک بار ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ دینار خیرات کیے، رات کو حساب لگایا۔ پھر بولے کہ میرا سارا مال مہاجرین و انصار پر صدقہ ہے حتی کہ فرمایا میری