Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
68 - 126
 دوسرے تجار کے ساتھ نارواسلوک اس کی اپنی تجارت پر برااثرڈال سکتاہے،نیز ان کے بارے میں حسدوبغض وکینہ سے بھی اپنے آپ کو بچاکررکھے۔
﴿22﴾فارغ وبیکار بیٹھنے سے حلال کماناافضل ہے کہ حلال سے عبادت میں ذوق، نیکیوں کا شوق اور اطاعت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس گھر میں صرف کھانے والے ہوں کمانے والا نہ ہوتو وہ گھر چند دن کا مہمان ہے ۔ (۱)
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی عاجزی وانکساری:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کل کسی کے پاس چار پیسے آجائیں تواس میں اکڑ پیدا ہوجاتی ہے، گھروالوں ، دوست احباب وغیرہ کے ساتھ اس کا رویہ یکسر تبدیل ہوجاتا ہےجبکہ حضرت سیِّدُناعبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مالدار ہونے کے باوجود نہایت منکسر المزاج اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ چنانچہ،
حضرت سیِّدُناسعد بن حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُناعبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  اپنی وضع قطع میں سادگی وانکساری کی وجہ سے اپنے غلاموں کے درمیان پہچانے ہی نہیں جاتے تھےکہ غلام کون ہے اور آقا کون؟(۲)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…ملخص از بھارشریعت،ج۲،ص۶۱۱،اسلامی زندگی، ص۱۴۹
(۲)…سیر اعلام النبلاء، باب عبد الرحمن بن عوف، ج۳، ص۵۶