Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
66 - 126
﴿16﴾بعض تاجر جلدازجلدمالدار بننے کے چکرمیں زیادہ نفع پر تجارت کرتے ہیں ایک ہی چیز دیگر جگہ سستی بکتی ہے اور ان کے ہاں مہنگی،نفع کے حصول میں خرید وفروخت کے علاوہ بازارکے عرف کا بھی خیال رکھاجائے ،نفع حاصل کرنے کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ عام چیزوں میں نفع کم لیاجائے جبکہ نادرونایاب چیزوں میں نفع کی مقدار کو بڑھایاجاسکتاہے۔
﴿17﴾تجارت کی ناکامی کا ایک سبب بے جاخرچ بھی ہے،بعض ناواقف تاجر معمولی کا رو بار پر بہت خرچ کرڈالتے ہیں۔ ان کی چھوٹی سی دکان اتنا خرچ نہیں اٹھا سکتی آخر ناکامی کاسامناکرناپڑتاہے۔
﴿18﴾ بازار (مارکیٹ) کے عرف سے واقفیت بھی تجارت میں کامیابی کی اصل ہے بارہادیکھاگیاہے کہ کئی تاجرمارکیٹ کے عرف سے واقف نہ ہونے کی بنا پر دھوکہ کھا جاتے ہیں اور انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتاہے۔
﴿19﴾ بلا وجہ مال کوروکے رکھنابھی تجارت میں بے برکتی کاباعث ہے،بعض تاجر قیمت زیادہ ہونے کے انتظارمیں مال کوروکے رکھتے ہیں ،وہ سخت غلطی کرتے ہیں کہ کبھی بجائے مہنگائی کے مال سستا ہوجاتا ہے اور اگر کچھ معمولی نفع پا بھی لیاتو بھی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔ سال میں