Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
65 - 126
 ونوکروں کی بدگمانی اس کے قریب نہیں آئے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ 
﴿12﴾تجارت کے اصول میں سے یہ بھی ہے کہ اولاً بڑی تجارت شروع نہ کی جائے بلکہ معمولی کام سے شروع کرے اورپھرآہستہ آہستہ اس کی طرف پیش قدمی کرےکہ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شخص کو لکڑیاں کا ٹ کر فروخت کر نے کاحکم فرمایا ۔ 
﴿13﴾تجارت شروع کرنے سے پہلےتجارتی کام کاانتخاب ضروری ہے کہ ہرکام ہر کسی کے موافق نہیں ہوتا،ایک شخص کسی چیزکی تجارت کرتاہے تواس سے بہت نفع اٹھاتاہے اس کو دیکھ کر دوسرا شروع کرتاہے مگراسے وہ نفع نہیں ملتا کیونکہ وہ اس کے مناسب نہیں۔
﴿14﴾ تجارت شروع کرنے سے قبل متعلقہ معاملہ کی مکمل معلومات حاصل کر لے کہ بغیر معلومات کے جوتجارت شروع کی جائے اس میں سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوتابلکہ سب دوسروں کے ہاتھ چلاجاتاہے۔
﴿15﴾جلد بازی سے کام نہ لے،بعض تاجرتجارت شروع کرتے ہی کروڑپتی بننے کے خواب دیکھناشروع کردیتے ہیں اگردودن فائدہ نہ ہوتووہ کام چھوڑ کر دوسراشروع کردیتے ہیں ،اللہ    عَزَّ وَجَلَّ کی ذات پرتوکل اوربھروسہ کرکے استقامت اختیار کرے کہ یہ بھی برکت کا ایک سبب ہے۔