Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
44 - 126
کمایا اور اسے کارِثواب میں خرچ کیا اللہ     عَزَّ وَجَلَّ اسے ثواب عطا فرمائے گا اور اپنی جنت میں داخل فرمائے گا اور جس نے اس میں سے حرام طریقہ سے کمایا اور اسے ناحق خرچ کیا اللہ  عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے ذلت و حقارت کے گھر (یعنی جہنم) کو حلال کر دے گا۔‘‘(۱)
جنت میں جانے والے پہلے غنی:
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 346  صَفحات پر مشتمل کتاب ’’ کراماتِ صحابہ‘‘ صَفْحَہ 129پر ہے کہ حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’اَوَّلُ مَنْ یَّدْخُلُ الْجَنَّۃَ مِنْ اَغْنِیَاءِ اُمَّتِیْ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ‘‘ یعنی میری اُمت کے مالداروں میں سب سے پہلے عبدالرحمن بن عوف (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ) جنت میں داخل ہوں گے۔(۲)
غنی کسے کہتے ہیں ؟
غَنِی’’غَنْیٌ‘‘سے مشتق ہے اور اس کے دومعنی ہیں (ا) مالدار ہونا (۲) بے پرواہ ہونا۔ان دونوں معانی کے اعتبارسے غنی کی دوقسمیں ہیں چنانچہ حضرت 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…شعب الا یمان ، باب فی قبض الید عن الاموال المحرمۃ، الحدیث:  ۵۵۲۷، ج ۴ ، ص ۳۹۶
(۲)…کنز العمال، کتاب الفضائل، ذکر الصحابۃ، عبد الرحمن بن عوف، الحدیث:۳۳۴۹۵، ج۶،جزء۱۱ ص۳۲۸