Brailvi Books

حضرت سیدنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
32 - 126
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ماں کے پیٹ سے خوش بخت پیدا ہوئے تھے جس کا اندازہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بعثت نبوی سے قبل کی زندگی پر طائرانہ نظر ڈالنے سے بھی بخوبی ہو جاتا ہے کیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا شمار گنتی کے اُن چند لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے زمانۂ جاہلیت میں بھی اُم الخبائث(برائیوں کی ماں )یعنی شراب جیسی شے کو کبھی ہاتھ نہ لگایاحالانکہ اس وقت پورا معاشرہ اس برائی میں مبتلا تھا اور اسے معیوب بھی نہ سمجھا جاتا۔ چنانچہ، 
حضرت سیِّدُنا حافظ شہاب الدین احمد بن علی بن حجر عسقلانی شافعی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی (مُتَوَفّٰی ۸۵۲ھ) فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ زمانۂ جاہلیت میں بھی شراب کو حرام جانتے تھے۔(۱)
تو نشے سے باز آ ، مت پی شراب
دوجہاں ہو جائیں گے ورنہ خراب
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے رفیقِ جنت کون :
حضرت سیِّدُناابوذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر میں داخل ہوئے اورام المومنین حضرت سیدتنا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)… الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، الرقم ۵۱۹۵ عبد الرحمن بن عوف، ج۴، ص۲۹۳