اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجدد دین و ملت، پروانۂ شمع رسالت، مولانا شاہ احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَحْمٰن اپنے مشہور زمانہ کلام ’’ مصطفےٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام ‘‘ میں عشرہ مبشرہ کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں:
وہ دسوں جنکو جنت کا مژدہ ملا
اس مبارک جماعت پہ لاکھوں سلام
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے جنتی ہونے کی بشارت:
حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے فرماتے ہیں :شام کے تاجروں کاایک قافلہ حضرت سیِّدُناعبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے لیے آیا تووہ اس پورے قافلے کوسرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں لے آئے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو جنتی ہونے کی دعادی، اسی وقت حضرت جبریل امین عَلَیْہِ السَّلَام نازل ہوئے اور یوں عرض کی:’’(یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !)بے شک اللہ 1 آپ کو سلام ارشادفرماتاہے،اور فرماتا ہے:’’ عبد الرحمن بن عوف کومیرا سلام دو اور انہیں میری طرف سے بھی جنت کی خوشخبری دو۔‘‘ (۱)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
(۱)…الریاض النضرہ،ج۲،ص۳۰۵