اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ ا لْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
’’فیضانِ عَشْرَۂ مُبَشَّرَہ‘‘ کے چودہ حروف کی نسبت
سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’14 نِیّتیں ‘‘
فرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث:۵۹۴۲،ج۶، ص۱۸۵)
دو مدنی پھول:
٭… بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
٭… جتنی اچھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
)1( ہر بارحَمد و (2) صلوٰۃ اور )3( تعوُّذ و )4( تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے ان نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) )5( رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں گا۔ )6( حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور )7( قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں گا )8( قرآنی آیات اور )9( احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا )10( جہاں جہاں ”اللہ“ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّ وَجَلَّ )11( اور جہاں جہاں ”سرکار“ کا اِسْم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا )12( اس حدیثِ پاک تَھَادَوا تَحَابُّوا ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک، الحدیث: ۱۷۳۱، ج۲، ص۴۰۷) پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق) یہ کتاب خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا )13( سیرتِ صحابہ پر عمل کی کوشش کروں گا )14( کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ (ناشرین کو کتابوں کی اَغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا)۔