اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔
جب حسن تھا ان کا جلوہ نما انوار کا عالم کیا ہو گا
ہر کوئی فدا ہے بن دیکھے دیدار کا عالم کیا ہو گا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
یہ خوش نصیب تاجر کون تھے؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ خوش نصیب تاجر کون تھے؟اسلام قبول کرنے سے پہلے مکے کے یہ خوش نصیب تاجر عَبْدِ عَمْرو یا عَبْدُالْکَعْبہکے نام سے جانے جاتے تھے مگر جب انہوں نے محبوب ربِّ داوَر، شفیعِ روزِ مَحشر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا دامنِ رحمت تھاما توانہیں نہ صرف کفر کے اندھیروں سے نکال کر نورِ حق کی ضیا باریوں سے فیضیاب فرمایا بلکہ ایک نیا نام اور نئی پہچان عطا فرماتے ہوئے رحمن عَزَّ وَجَلَّ پر ایمان رکھنے والا بندہ بنا دیا اور آج ہم سب انہیں حضرت سیِّدُنا عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نام سے جانتے ہیں۔ چنانچہ،
حضرت سیِّدُناامام ابن سیرین عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْمُبِیْنسے مروی روایت میں ہے کہ اسلام لانے سے قبل آپ کا نام عَبْدُالْکَعْبہ تھا۔ نیزحضرت سیِّدُنا عبد