Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
7 - 32
 جامہ پہنانے کی غرض سے میں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لے لیا اور زیورِعلم سے آراستہ ہونے کی سعادت پانے لگا، تادمِ تحریر حصولِ علمِ دین کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حسب استطاعت اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{4}غیراخلاقی عادات جاتی رہیں 
	گلزارطیبہ(سرگودھا)کے رہائش پذیر اسلامی بھائی کابیان کچھ اس طرح ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میرے ایامِ زیست معصیت میں گزر رہے تھے۔ میں فلمیں ڈارمے دیکھنے اور  گانے باجے سننے کا اس قدر متوالا تھاکہ بس ہر وقت ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھا نازیبا حرکات پر مبنی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے میں مشغول رہتا بلکہمَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّدوسروں کو بھی اس فعلِ حرام میں مبتلاکرنے کی کوشش کرتا، دوستوں کو بلاکر لاتا اور اپنے ساتھ بٹھا کر فلمیں دکھاتا یوں جہاں میں اپنے گناہوں میں اضافہ کرتا وہیں دوسروں کے اخلاق بھی داغ دار کرتا۔ چونکہ اچھے ماحول سے کوسوں دور تھا، کثرت سے فلم بینی کا شوق تھا شاید اسی وجہ سے بہت سی غیر اخلاقی برائیوں کے