تائب ہوگیا بلکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی بن کر نیکی کی دعوت عام کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ یادرکھیے گانے باجے سنناحرام اور جہنم میں لے جانے والاکام ہے، لہٰذاہرایک مسلمان کو گانے باجے سننے سے بچنا چاہئیے۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{2}علمِ دین کاسنہری موقع
ضلع گجرات(پنجاب، پاکستان)ڈاکخانہ منگوال کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے سے قبل سنّتوں پر عمل کرنے سے محروم تھا، افسوس میں بھی عام نوجوانوں کی طرح ز ندگی کی انمول گھڑیاں ضائع کررہاتھا، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے کے بعد وقت کی قدرومنزلت کا پتاچلا۔سنّتوں بھرے مشکبارمدنی ماحول سے منسلک ہونے کا سبب کچھ یوں بنا۔ خوش قسمتی سے میرے کزن دعوت اسلامی کے مدنی رنگ میں رنگے ہوئے تھے اور دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں تحصیل علمِ دین کی سعادت پارہے تھے، جہاں یہ خود فیضانِ دعوت ِاسلامی سے نیک اعمال کرکے اپنی عاقبت سنوار نے میں مشغول تھے وہیں نیکی کی دعوت کے جذبے سے بھی سرشار تھے، 2010ء