Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
29 - 32
گیا۔ اعتکاف کے بعد جب میں گھرلوٹا تو جس نے مجھے سنّتوں سے آراستہ دیکھا وہ حیرت زدہ رہ گیا۔ گھروالے مدنی ماحول سے بڑے متأثر ہوئے کہ جس لڑکے کو ہم نمازی نہ بناسکے عاشقانِ رسول کی صحبت نے صرف چند دن ہی میں اس کی سوچ وفکر کا محور بدل دیا اور نہ صرف اسے نمازی بنادیا بلکہ اس پرفتن دور میں اسے سنّتوں کا دیوانہ بنادیا، میں نے گھر میں درسِ فیضان سنت کی ترکیب شروع کردی اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّفیضانِ سنت کی برکت سے دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے گھر میں  بھی مدنی ماحول کا فیضان جاری ہوگیا، گھر کے تمام افرادامیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہوکرسلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگئے۔ یوں گھروالوں کی کوشش سے مدنی ماحول مل گیاا ور میں گناہوں کے جنگل سے نکل کر دعوتِ اسلامی کی پربہار فضاؤں سے فیض پانے لگا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّتادم تحریرتعویذات عطاریہ کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ امامت کے فرائض بھی سرانجام دے رہاہوں ۔ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}	شعبہ امیرِاہلسنّت
۱۷محرم الحرام ۱۴۳۶؁ھ بمطابق31 اکتوبر 2015 ؁ء