Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
28 - 32
 فکرآخرت سے غافل ہو کر فلمیں ، ڈرامے دیکھنا اور اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا میرا معمول بن گیا تھا۔ اس غفلت بھری زندگی سے نجات پانے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنے کاسبب سنتوں بھرا اجتماعی اعتکاف بنا۔ چنانچہ رمضان المبارک آتے ہی میرے گھروالوں نے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ا جتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کا کہا۔ اوّلاً تو میں راضی نہ ہوا، گھروالے اصرار کرتے رہے یہاں تک کہ اعتکاف کا وقت قریب آگیا آخرکار ایک دن خیال آیاکہ  دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں ایسی کیا خاص بات ہے جو گھروالے مسلسل اصرار رکرہے ہیں چلو اعتکاف کرکے دیکھ لیتے ہیں دل لگا تو ٹھیک ہے ورنہ واپس لوٹ آؤں گا ۔ چنانچہ میں معتکف ہوگیا۔ جب عاشقانِ رسول کا قرب ملا تو ان کے اخلاق وکردار دیکھ کر بہت زیادہ متأثر ہوا، سنّتوں بھرے بیانات اور مناجات اور دعاؤں سے میرے دل کی مرجھائی کلیاں کھل اُٹھیں ۔ نیز وقتاً فوقتاً مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی پرتاثیر زبان سے اصلاحی بیانات سن سن کر میرے دل میں خوفِ خدا کی ایسی کیفیت پیدا ہوگئی کہ میں نے فلمیں ،  ڈرامے دیکھنے اورگانے باجے سننے سے توبہ کرلی اور سنتیں اپنانے کا عزم بھی کرلیا۔ پیارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی میٹھی میٹھی سنّت داڑھی شریف سے چہرہ پرنور کرلیا اور سبزسبز عمامہ شریف میرے لباس کا حصہ بن