Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
27 - 32
کرنا مجھے بہت بھایا لہٰذااُن کے ترغیب دلانے پر میں نے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرلی۔ دورانِ اعتکاف جہاں مجھے وضو، غسل اور نماز کے مسائل سیکھنے کو ملے وہیں مناجاتِ افطارکے رقت انگیز مناظردیکھ کر تمام گناہوں سے توبہ کرنے کی توفیق ملی، نیزسرپر سبزسبزعمامہ کاتاج سجانے کے ساتھ ساتھ چہرے پر داڑھی شریف کانور جگمگانے لگا۔ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے لگا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ خود بھی امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوکر حضورِغوثِ پاک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے غلاموں میں شامل ہوگیا اور بچوں اور اُن کی امی کو بھی دامنِ عطار سے وابستہ کردیا۔ تادمِ تحریرڈویژن مشاورت کا خادم(نگران)ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں مصروف ہوں ۔ 
 اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{13}غفلتوں بھری زندگانی 
	تحصیل پنڈدادن خان(ضلع جہلم)کے رہائشی اسلامی بھائی کی تحریر  کاخلاصہ کچھ یوں ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں آنے سے قبل میری زندگی کے شب وروز معصیت میں کٹ رہے تھے۔ یادِخدا اور