{12}گناہوں سے نجات مل گئی
ضلع شیخوپورہپنجاب)کے علاقے فیصل ٹاؤن کے رہائشی اسلامی بھائی کی تحریر کاخلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل میں اپنے مقصدِ حیات سے یکسر غافل تھا، بدقسمتی سے میں صحبتِ بد کا شکارتھا جس کی وجہ سے برائی کے اڈوں پر جاکر خوب نامہ اعمال گناہوں سے سیاہ کرنا میرا معمول بن چکا تھا۔ الغرض میں دنیا کی رنگینیوں میں مست گم تھا، داڑھی منڈوانا، جدیدطرزکافیشن اپنانا، ہروقت پینٹ شرٹ میں کسا کسایا رہنا میری زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔ مزید فلمیں ڈارمے دیکھ کر اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کرتااور گانے باجے شوق سے سنتا۔ الغرض میں گانوں کاتو اس قدر شیدائی تھا کہ ان کے بغیر مجھے اِک پل چین نہ آتا۔ افسوس مجھے اس بات کابالکل بھی احساس نہ تھا کہ اِن گناہوں میں منہمک رہنے کے سبب میں جہنم کا حقدار بن رہاہوں ۔ وہ تواللّٰہ عَزَّ وَجَلَّکا کروڑہاکروڑاحسان ہے کہ جس نے مجھ پر کرم کیا اور دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول نصیب کردیا۔ دعوت اسلامی کی پُربہار فضا کچھ اس طرح ملی، ایک روز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی دعوت پیش کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کا اپنا ئیت والے انداز میں گفتگو