Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
25 - 32
 درست مخارج سے قران پاک سیکھنے کیساتھ ساتھ دیگر مسنون دعائیں و سنتیں سیکھنے کا موقع ملنے لگا، میرے شب وروز نیکیوں بھرے بسر ہونے لگے، یہاں آکرمقصد حقیقی کا علم ہوا اور اپنی لغزشوں کا احساس ہوا۔ وقتا ًفوقتاًہونے والے سنّتوں بھرے بیانات نے دل کی دنیا ہی بدل ڈالی، بالخصوص بیان’’کالے بچھو‘‘سناتو خوف خدا کا ایسا غلبہ ہوا کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ داڑھی شریف منڈوانے کے فعل حرام سے توبہ کی اور سنت کے مطابق داڑھی سجانے کاعزم بالجزم کیا۔ مزید یہاں ملنے والے عاجزی وانکساری کا درس سن کر غرور و تکبر اوردوسروں کو حقیر سمجھنے کے گناہوں سے بھی توبہ کرنا نصیب ہوئی اور عمل کا ایسا جذبہ دل میں موجزن ہوا کہ میں نے سرپر سبزسبزعمامہ کاتاج بھی سجالیا۔ اعتکاف کے بعد گناہوں سے بچنے اورنیکیوں پر استقامت پانے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا معمول بنالیا۔ جس کی برکت سے جہاں مجھے استقامت کی دولت ملی وہیں گھر میں بھی مدنی ماحول کی پربہار فضائیں قائم ہوگئی، تمام گھر والے  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مرید ہوکر عطاری ہوگئے۔ تادم تحریر کابینہ سطح پر مجلس مدنی انعامات کے ذمہ دار کی حیثیت سے دعوت اسلامی کامدنی کام اپنی بساط کے مطابق کرنے میں کوشاں ہوں ۔ 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد