Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
24 - 32
میں بھٹکتا پھررہاتھا، نمازیں قضا کرنے کے گناہ کبیرہ کا مرتکب تھا اس کے علاوہ بہت سی اخلاقی برائیاں میرے اندر جنم لے چکی تھیں ، غروروتکبر جیسی مذموم اور ہلاکت خیز عادت بد کا شکار تھا بس ہروقت دوسروں سے اپنے آپ کو بہتر سمجھنامیرا کام تھا۔ الغرض دن رات گناہوں کا ناختم ٖہونے کا تسلسل جاری تھا بظاہر زندگی کے دن بڑے سہانے گزررہے تھے مگر دل پر ایک عجب بے چینی طاری رہتی تھی۔ 
 	خوش قسمتی سے ہمارے گھر میں فیضانِ سنّت موجود تھی ایک دن بیٹھا ہواتھا کہ اس پر میری نظر پڑی ٖمیں نے اسے اُٹھا یا اور اس میں تحریر امیر اہلسنّت اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پڑھنا شروع کردیا، ایک ولی کامل کے اوصاف اور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پڑھ کر دل کو ایک سکون کا احساس ہوا ۔ یوں دعوتِ اسلامی کا تعارف ہوگیا مگر میں ابھی تک اس کی بہاروں سے محروم تھا اسی دوران ہمارے ڈویژن سطح کے ذمہ داراسلامی بھائی سے میری ملاقات ہوگئی، جنہوں نے سلام ومصافحہ کرنے کے بعد نہایت ہی احسن انداز میں مجھے اعتکاف میں بیٹھنے کی دعوت دی۔ اُن کے اخلاقِ حسنہ سے متأثر ہوکر میں نے اعتکاف میں بیٹھنے کی ہامی بھرلی اور حسب ِ نیت عاشقانِ رسول کی بابرکت صحبت سے مستفیض ہونے کے لیے ان کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماعی اعتکاف میں شامل ہوگیا۔ اعتکاف میں ساتھ بیٹھے ہوئے مبلغین دعوت اسلامی کی شفقتوں اور محبتوں کی بدولت مجھے