Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
22 - 32
 گیا ور نجانے میرا کیا بنتا؟گناہوں کی کس گھاٹی میں محصور ہوتا؟ ہوا کچھ یوں کہ ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات ہوگئی، ان کا ظاہر سنّتِ رسول سے مزین تھا، اخلاق وگفتار بھی شانداتھے، انہوں نے اجتماعی اعتکاف میں معتکف ہونے کا ذہن بنایا، جس کی برکت سے میں اعتکاف میں بیٹھ گیا یہاں آنے کے بعد تومیری زندگی کادھارا ہی بدل گیا۔ نماز پنجگانہ باجماعت اداکرنے کی سعادت ملنے لگی۔ وضو، غسل اور نماز کے فرائض بھی سیکھنے کو ملے۔ اِس کے علاوہ جہاں درست مخارج سے قران پاک سیکھنے کی سعادت ملی وہیں مبلّغینِ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات سن کر اپنی گزشتہ گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور آئندہ گناہوں سے بچنے کابھی عزم بالجزم کرلیا۔ مزید نیکیوں پر استقامت پانے کے لیے اعتکاف کے بعد بھی اسلامی بھائیوں کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنا اپنا معمول بنالیا۔ یوں رفتہ رفتہ میری زندگی مدنی رنگ میں رنگتی چلی گئی، دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع کی آمد قریب تھی اور عاشقانِ رسول اس کی دعوت عام کرنے میں مشغول تھے، گلیوں بازاروں اور مساجد میں اجتماع میں شرکت کی دعوت پر مشتمل بینرز آویزاں دکھائی دینے لگے۔ چنانچہ جب اجتماع کی تاریخ آئی تو ہمارے علاقے سے بھی عاشقانِ رسول کا قافلہ