Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
21 - 32
 قادریہ رضویہ عطاریہ میں داخل ہوگیا۔ مزید گھروالوں کی سختی بھی کم ہوگئی۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّسے دعاہے کہ ہمیں مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رکھے۔ 								آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اللّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{10}بد گو کی توبہ
	عطاروالا(وہاڑی، پنجاب)بورے والاکے رہائشی اسلامی بھائی نے اپنی داستانِ حیات کو کچھ یوں رقم طراز کیاکہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں آنے سے پہلے میرا ظاہر وباطن گناہوں کی غلاظت سے آلودہ تھا،  میری عملی حالت اس قدر ناگفتہ بہ تھی کہ اسے بیان کرتے ہوئے حیاآتی ہے ۔  آج کل کے نوجوانوں کی طرح فلمیں ڈرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کے گناہ عظیم میں مبتلا تھا، بس ہروقت فلمی مناظر دل دماغ پر چھائے رہتے ۔ اس کے علاوہ بُری سنگت کی ہلاکت سے دوچار تھایہی وجہ تھی کہ میں بداخلاق بن چکا تھا،  زبان سے گالیاں نکلتیں جو لوگوں کی اذیت کا باعث بنتی، فحش گوئی تو میری پہچان بن چکی تھی اس کے علاوہ بھی متعدد گناہوں کا عادی تھا، برے دوستوں کی صحبت بد نے مجھے شرابی بنادیاتھا، وہ تو مجھ پر کرم ہوگیا جو اس پرفتن دور میں مدنی ماحول مل