Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
20 - 32
نامہ اعمال سجانے لگا۔ نیزمبلّغینِ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات میں علمِ دین کے فضائل سنے جس کی برکت سے علمِ دین کی قدرومنزلت دل میں جاگزیں ہوگئی، اعتکاف ختم ہونے پر چاند رات کو عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا کا مسافربن گیا، جہاں مسجد کی پاکیزہ فضاؤں میں جدول کے مطابق علمی حلقوں میں دعائیں ، سنّتیں اور اہم شرعی مسائل سیکھنے کا سنہری موقع ملا، عصر کے بعد علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی توفیق ملنے لگی، مجھے ایک عجب ذہنی سکون کی دولت میسر آئی کہ میں نے تقریباً 42یا43دن راہ خدا کی خوب برکتیں حاصل کیں جب میں مدنی قافلے سے گھرلوٹا تو مدنی رنگ میں رنگاہواتھا۔ جب بدمذہب یار، دوستوں نے دیکھا کہ یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے تو بہت غصے ہوئے اور مجھے بے جا تنقید کا نشانہ بنایا، مزید گھروالے بھی مجھے دعوتِ اسلامی سے دور کرنے کی کوشش کرنے لگے مگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے فضل و کرم سے میرے پائے استقلال میں جنبش نہ آئی۔ میں نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی دی ہوئی توفیق سے تنقید کے تیروں کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور کوئی جوابی کاروائی کرنے کے بجائے گھر میں فیضانِ سنت کا درس شروع کیا۔ ابتداً صرف والدہ اوربھائی درسِ فیضان سنّت سننے میں دلچسپی لینے لگے آخر کار رفتہ رفتہ گھرکے دیگر افراد بھی درس میں بیٹھنے لگے، ایک ولی کامل کی پرتاثیر تحریر کی برکت یوں ظاہر ہوئی کہ میرا چھوٹا بھائی بد عقیدگی سے تائب ہوگیا اور سلسلہ عالیہ