Brailvi Books

حیرت انگیزگلوکار
18 - 32
{9}اولیا کا گستاخ تائب ہوگیا
	سردارآباد (فیصل آباد)کے رہائشی اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ کچھ اس طرح ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے میں بدمذہبیت کے اندھیرے میں بھٹکتا پھررہاتھا، میرے عقائد میں اس قدر بگاڑا ٓچکا تھا کہ اولیاء کرام کی شان میں بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کر دیتا تھا مزید یہ کہ نماز یں قضا کرنا، نت نئے فیشن اپنا نااورداڑھی منڈوانامیرامعمول تھا۔ میری زندگی میں عمل کی بہار یوں آئی کہ جس جگہ میں ملازمت کرتاتھا وہاں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی بھی کام کرتے تھے۔ ان کا اخلاق وکردار بہت پیارا تھا جب بھی کسی سے گفتگو کرتے تو ادب واحترام کو ملحوظِ خاطررکھتے۔ میں ان کے اخلاق وکردارسے متأثر تھا، مدنی ماحول کی برکت سے جہاں وہ اپنی قبروآخرت کی فکر سے سرشار تھے وہیں دوسرے لوگوں پرانفرادی کوشش کرنا اور درسِ فیضانِ سنّت کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنا ان کا معمول مبارک تھا، جب یہ درسِ فیضانِ سنّت دیتے تو میں بھی شوق سے سننے کے لیے قریب جاکر بیٹھ جاتا اور بغور درس سننے کی سعادت سے مشرف ہوتا، ایک مرتبہ انہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے میرا ذہن بنایا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شامل ہوجائیے آپ کو ڈھیروں ڈھیر برکات کا خزانہ