سنتوں بھرے اجتماعات میں آنے جانے کاسلسلہ شروع کردیا، جس کی برکت سے جہان استقامت کی دولت ملی وہیں علم دین میں بھی اضافہ ہو نے لگا، نیکی کی دعوت کے جذبے سے دل سرشار ہوگیا۔وہ لوگ جو کل تک سنگر کے نام سے پکارتے تھے اب سنّتوں بھرے مدنی حلیے میں دیکھ کر حیران ہوتے ہیں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادم ِتحریر مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کرنے میں کوشاں ہوں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ مجھے استقامت عطا کرے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقان رسول کے ساتھ اعتکاف کرنے کی برکت سے ایک ایسا نوجوان گلو کار جس نے ڈھائی سو گانے زبانی یاد کیے ہوئے تھے، اُسے ناصرف سچی توبہ کی توفیق مل گئی بلکہ وہ سنتوں کا مبلغ بن کر اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش میں مصروف ہوگیا۔ یہ سب دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف کی برکات ہیں آپ بھی ان برکات سے اپنا دامن بھرنے کے لیے اجتماعی اعتکاف کی نیّت کرلیجئے ۔
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد